‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2016 - 23:21
News ID: 424790
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
آیت الله موسوی جزائری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شهدائے حلہ کی تنہا تقصیر ان کا محب حضرت امام علی (ع) ہونا ہے کہا: آل سعود سے اس شهیدوں کے خون کا بدلہ لیکر رہیں گے اور وہ جان لیں کہ ہمیں جس قدر موت کی نیند سلایا جائے گا ہم اتنا ہی اپنے مذھب پر ثابت قدم ہوں گے ۔
آیت الله سید محمدعلی موسوی جزائری

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت ‌الله سید محمد علی موسوی‌ جزائری نے آج ظھر پہلے شھدائے حلہ کی تشییع کے پروگرام میں جو امام بارگاہ ثارالله شھر اهواز میں کثیر افراد کی شرکت میں منعقد ہوا ،  اس بات کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہ ہم آج اپنے عزیزوں کے غم اور دکھ میں بیٹھے ہیں کہا: ان شھداء میں سے بیشتر معلم قران اور مربی اخلاق تھے کہ جنہیں محب حضرت امام علی (ع) ہونے اور قبر حضرت امام حسین (ع) کا زائر ہونے کے جرم میں شھید کیا گیا ۔

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے نے سانحہ عاشوراء اور اس دن دشمن کی طرف سے حضرت امام حسین (ع) سے ہونے والے سوالات کہ « تم کیوں ہمارا خون مباح جانتے ہو » کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یزیدوں نے جواب میں کہا کہ ہم تم سے تمھارے پدر حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی دشمنی کا بدلہ لے رہے ہیں ، اور ہم بھی عصر حاضر کے یزیدوں سے یہ کہ رہے ہیں کہ تمہیں جتنا مارنا ہو مار لو مگر ہم اپنے مذھب سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے اور آخری قطرہ خون تک اپنے مذھب کا دفاع کریں گے نیز اس پر ثابت قدم رہیں گے ۔

شھر اھواز کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان شھیدوں کی تشییع میں آج لوگوں کا جم غفیر حیوان اور درندہ صفت داعشیوں کو منھ توڑ جواب ہے کہا: ہم داعشیوں اور ان کے مالکوں کو بھی کہ جو ان دھشت گردوں کے بنانے کا اعتراف کرچکے ہیں مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ وہ منھ توڑ جواب کے منتظر رہیں  ۔

خبرگان رھبر کونسل میں خوزستان کے عوامی نمائندے نے  داعش کی تاسیس میں ہلیری کلنٹن کے اعترافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: غاصب صھیونیت ، وهابی آل سعود اور ان کے غلام دنیا میں فتنے کی آگ شعلہ ور کرنے میں مصروف ہیں مگر آج ان شھیدوں کی تشییع میں حاضر ہونے والوں کا ان جنایت کاروں کے لئے درس ہے کہ وہ آل سعود سے شھدائے حلہ کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے ۔

آیت ‌الله موسوی جزائری نے رهبر معظم انقلاب اسلامی کی پدرانہ محبت اور صوبہ خوزستان کی عوام پر کی مخلصانہ عنایت پر آپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا: آپ نے اس مصبیت میں ہمیں تنھا نہیں چھوڑا اور آپ نے ائمہ جمعہ و جماعت کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین تقوی ، دفتر رھبر معظم انقلاب اسلامی میں عالمی شعبے کے ذمہ دار حجت الاسلام قمی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے اساسی رکن آیت ‌الله موسوی کاشانی کی شمولیت میں وفد بھیجا کہ جو رهبر معظم انقلاب اسلامی کی نیابت میں داغدار گھرانوں سے ھمدردی کا اظھار کرے ۔

صوبہ خوزستان کے حوزات علمیہ کے سربراہ نے بیان کیا: اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے بھی شھید گھرانوں سے اظھار ھمدردی کے لئے وفد آیا نیز اسلامی جمھوریہ ایران کے سی آئی ڈی منسٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی اور وزیر داخلہ رحمانی ‌فضلی بھی اظھار ھمدردی کے لئے اھواز آئے تاکہ خود کو لوگوں کے غم میں برابر کا شریک بتا سکیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬