سردار محمد یوسف :
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے والی بات ٹھیک نہیں، مدارس قومی دھارے میں ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے والی بات ٹھیک نہیں، مدارس قومی دھارے میں ہیں، اسلام اور پاکستان کے لیے دینی مدارس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے جامعہ دارالہدیٰ پشاور روڈ راولپنڈی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کی اصلاحات کے بجائے تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مولانا عبدالرشید، پیر عزیز الرحمن ہزاروی، قاری محبوب الرحمن، مہتمم جامعہ مولانا عبد الرشید، سجاد قمر بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے