‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2016 - 13:02
News ID: 424883
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیت مرحوم حضرت آیت الله موسوی اردبیلی(رہ) کی جانب سے اس مرجع عظیم کی مہر مرجعیت توڑے جانے پر اس عمل کو لائق تحسین جانا اور ان کے عمل کو سراہا ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر کہ جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، مرحوم حضرت آیت الله موسوی اردبیلی (رہ) کے فرزند کو آپ کی مہر مرجعیت توڑنے پر سراہا ۔

انہوں نے بیان کیا: مراجع تقلید کی مہر توڑنا اور ان کے دفتر کو بند کیا جانا وہ سنت حسنہ ہے کہ جو طول تاریخ میں ہر مرجع کے انتقال کے انجام پاتی رہی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا: مرحوم حضرت آیت الله العظمی بروجردی(رہ) کا دفتر آپ کی تمام عظمت و بزرگی کے باوجود بند کردیا گیا اور حضرت امام خمینی(رہ) کے دفتر بھی یہی حال ہوا جبکہ ماضی میں بھی مراجع تقلید کی سنت یہی رہی ہے ۔

سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے تاکید کی: یہ سنت اور عمل ہے جو علماء کی عظمت و بلندی کا سبب ہے اور بیت مرحوم حضرت آیت الله موسوی اردبیلی(رہ) کا یہ قدم لائق تحسین ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی: توقع ہے کہ دیگر افراد بھی اس سنت حسنہ پر کہ جو مرجعیت کی عظمت و رفعت کا سبب ہے ، پابند عمل رہیں گے ، میرے لحاظ سے یہ کام دنیا اور آخرت دونوں ہی کی بھلائی کا سبب ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملت اور حکومت عراق کا زائرین حضرت ابا عبد الله الحسین (ع) کی میزبانی کی بنیاد پر شکریہ ادا کیا نیز حکومت عراق سے عراق کا ویزا ختم کئے جانے کی درخواست کی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سانحہ حلہ میں شھید ہونے والے زائرین حضرت امام حسین(ع) کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس دھشت گردانہ عمل کی شدید مذمت کی نیز مرحوم حضرت آیت الله موسوی اردبیلی(رہ) کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

قابل ذکر ہے کہ مراجع تقلید حضرت آیت الله جعفری سبحانی اور حضرت آیت الله  نور ھمدانی نے بھی اس عمل کو سراہا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬