‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2016 - 21:04
News ID: 424901
فونت
رسول اکرم ص کی روز ولادت کی مناسبت سے مختلف مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر لائٹیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
پاکستان میں جشن میلاد النبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ربیع الاول کی آمد کیساتھ ہی عمارتوں پر چراغاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آرائشی لائٹیں مہنگی ہو گئیں ہیں۔

 گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مختلف تنظیموں کی طرف سے بہترین سجاوٹ پر انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرگودھا شہر سمیت تمام مقامات پر عید میلاد النبیؐ کی آمد سے قبل عمارتوں کو سجانے کا سلسلہ عروج پر ہے، لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کے برقی قمقمے اور لائٹیں وغیرہ خرید رہی ہے، جس کی وجہ سے لائٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور دکان داروں نے اور قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔

مختلف مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر لائٹیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اندرون شہر مختلف بازاروں میں چراغاں کے باعث سرشام ہی دکانیں اور عمارات دلفریب منظر پیش کرنے لگتی ہیں اور یہ سماں انتہائی قابل دید ہوتا ہے۔

مختلف تنظیموں کی جانب سے سجاوٹ پر انعامات دینے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬