‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2016 - 22:58
News ID: 424909
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ایران امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرے یا اسے پھاڑ کر پھینک دے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حسن روحانی نے تہران یونیورسٹی میں طالب علموں کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے بنائے جانے والی خصوصی نگران کمیٹی امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں میں اضافے کے حالیہ اقدام پر بدھ کے روز حتمی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے امریکی کانگریس کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں میں دس سالہ توسیع پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اگر امریکی صدر کی جانب سے اس قانون پر دستخط کئے گئے تو اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے امریکہ میں آئندہ دنوں برسر اقتدار آنے والی حکومت کے اقدامات اور ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ، ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری اورعزم و ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے تاکید کی : اگر امریکی صدر کی جانب سے ایران مخالف دس سالہ پابندیاں عائد کی گئیں تو پھر ایران کا جواب بھی بہت سخت ہوگا۔

حسن روجانی نے جوہری معاہدہ میں ایران کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حکومت نے ایران کے سپریم لیڈر کی رہنمائی اور مشترکہ تعاون سے جوہری معاہدے کے نفاذ کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے۔

انہوں نے تہران یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب میں تاکید کی : ان کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ سپریم لیڈر کی رہنمائی اور عوام کے بھرپور اعتماد اور حمایت کا نتیجہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران فوبیا کے تعلق سے دشمنوں کے پروپگنڈے کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ امریکہ اور صیہونی حکومت پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسی طرح ایران میں سیاسی استقلال و خودمختاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ترقی و پیشرفت اور انقلاب کی راہ میں قدم آگے بڑھاتا رہے گا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے دشمنوں کے مقابلے میں ملت ایران کے حقوق کے دفاع پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد و ہمدلی کے ساتھ ، معاشی مشکلات سمیت  تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹ نے گذشتہ جمعرات کو ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کرلیا ہے ۔

ڈی آماٹو یا آئی ایس اے نامی قانون  اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی منظور کرلیا گیا تھا اس بل کی امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں نے حمایت کی تھی ۔

سینٹ اور ایوان نمائندگان دونوں ایوانوں میں ایران مخالف یہ بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے اور اب اس پر امریکی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬