‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2016 - 15:33
News ID: 424923
فونت
گذشتہ روز ہندوستان میں بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسیویں برسی منائی گئی -
بابری مسجد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے گذشتہ روز ھندوستان کے مختلف شھروں میں‌ احتجاجی مظاہرے  کئے گئے-

ناگپورمیں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے موسم سرما کے اجلاس  میں بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسویں برسی کے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین نے بابری مسجد کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے عمارت کے احاطے میں دھرنا دیا اور اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھی -

واضح رہے کہ چوبیس سال پہلے چھ دسمبر انیس بانوے کو ہندوستان کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ہندوستان کی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے، جن میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا تھا۔

بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت سینکڑوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن کا آج تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔

آج چوبیس سال گزرنے کے باوجود مسلمان انصاف کیلئے بھارتی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬