‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2016 - 18:02
News ID: 424952
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی :
تہران کے امام جمعہ نے کہا : ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی اقدام کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔ امریکی صدر کے ایران مخالف پابندیوں کے بل پر دستخط سے کہیں امریکہ صہیونی سازش کے جال میں نا پھنس جائے۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آیت اللہ سید علی خاتمی نے کہا : امریکی کانگریس اور سینیٹ کے حالیہ بل پر امریکی صدر براک اوباما دستخط کر کے کہیں صیہونی سازش کا شکار نا ہو جائیں۔

انہوں نے امریکہ کی کانگریس اور سینیٹ میں ایران کے خلاف بل کے پاس ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس بل پر دستخط کرنے سے کہیں وہ صیہونی سازش کا شکار نا ہو جائیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ان کے لئے بدنامی کا باعث بن جائے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے نماز کے خطبوں کے دوران امریکی کانگریس میں ایران مخالف پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے تعلق سے امریکا کی وعدہ خلافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی نئی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : جیسا رھبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے فرمایا امریکہ کی کسی بھی نئی ایران مخالف پابندی کو جامع مشترکہ جوہری معاھدے کے خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے ایران کے مقابلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کا ساتھ دینے کی بات کی ہے، کہا : برطانیہ نے آج تک اسلام کے خلاف جنگ اور مسلمان ملکوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے برطانوی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان یورپی یونین کے ساتھ لندن کے تعلقات میں پیدا ہونے والی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے دیا گیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : اس طرح کا رویّہ اگرجاری رہتا ہے تو صورتحال لندن کے لئے مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے ولایت کی راہ میں گامزن ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر ہم ولایت اور رہبری کی راہ نمائی سے استفادہ کریں تو دشمن کے مختلف ہتکنڈوے اور سازشوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ملک میں اتحاد اور یگانگت پیدا ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا : ایران کے عوام ولایت کے محور پر متحد رہ کر اور استقامت کا مظاہرہ کرکے اغیار کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا : تاریخ ہمیں سیکھاتی ہے کہ استکباری طاقتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے کیوں کا کفار کبھی عہد و پیمان پر عمل نہیں کرتے اور کچھ عرصے گزرنے کے بعد یلغار اور ہٹ درمی پر اتر آتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ملک میں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وحدت ایک ضروری امر ہے عوام سے ہوشیاری کے ساتھ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور ان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : انقلاب اسلامی کی کامیابی کے لئے ۲ لاکھ سے زائد سچے مسلمانوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر یہ انقلاب اپنی منزل تک پہنچایا ہے لہذا اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے شام اور عراق کے شمالی شہروں حلب اور موصل میں شامی اور عراقی افواج کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شام اور عراق سے جلد ہی دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا اور دشمنان اسلام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

آیت اللہ سید علی خاتمی نے ایران میں آئندہ صدارتی الیکشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا : ایران میں انتخابات سیاسی جشن کی حیثیت رکھتے ہیں جو ایرانی عوام کی آزادی کے آئینہ دار ہوتے ہیں اور یہ اسلامی جمہوری نظام کی جانب سے ایرانی عوام کو ایک عظیم تحفہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۵۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬