‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2016 - 21:39
News ID: 424953
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے کہا : نماز مومنین کے لئے اللہ تعالی کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہدایت اور رحمت کا دروازہ ہے جو زندگی میں خیر اور برکت کا باعث بنتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کو صوبے البرز میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرج کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین حسینی ہمدانی نے پڑھ کر سنایا جس میں بیان ہوا : نماز، امت کی ہر فرد کے لئے ایک ایسا کھلا دروازہ ہے کہ جس سے خداوند متعال کی رحمت و ہدایت حاصل ہو سکتی ہے اور زندگی کو صحیح سمت میں نیز خیر و برکت سے سرشار قرار دیا جا سکتا ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں نماز کی اہمیت بتانے کے لئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے ذاتی اعمال کو اسلام کی اعلی تعلیم کے مطابق قرار دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

جمہوری اسلامی ایران میں قومی اقامت نماز ادارے کے ایک بیانیہ کے مطابق، رہبر معظم نے اپنے پیغام میں نماز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان اگر قرب الھی اور معنویت کا سفر طے کرنا چاہتے ہیں تو یہ سفر نماز کی اقامت سے شروع ہوتا ہے اور پابندی کے ساتھ نماز کی اقامت سے انسان ہدایت پاتا ہے۔ اس لئے قرآن اور سنت میں نماز کی اہمیت واضع انداز میں بیان کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا : سب مسلمانوں کے لئے فرض ہے کہ وہ نماز کو اہمیت دیں اور نماز کی اقامت میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ہر فرد کی معنوی سلامتی، نماز سے وابستہ ہے اور اسی کے ذریعے سے سماج و معاشرے کو صراط مستقیم اور حیات طیبہ عطا ہوتی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ کتاب و سنّت میں نماز قائم کئے جانے پر تاکید کا مقصد، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے کہ ہر مسلمان فرد اور سماج و معاشرے پر باب رحمت کھلا رہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علمائے کرام، متولی حضرات، دین اسلام کے مبلغین اور ذمہ دار افراد نیز سماج و معاشرے کا ہر فرد، نماز قائم کئے جانے کی ذمہ داری میں مکمل شریک ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬