رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ۱۲ ربیع الاول سے ۱۷ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، میلاد النبیۖ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت اور شہر کے مختلف مقامات پر عید میلادالبنیۖ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے۔حضور سرورکائناتۖ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لئے مرکز وحدت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا دین ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں اپنے ۲ فی صد فروعی اخرلافات کو بھلا کر ۹۸ فیصد مشترکات کو سامنے رکھ کر باہمی اتحاد کے لئے کوشش کر کے اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونے کو اجاگر کرنا ہوگا، استعماری طاقتین ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروںکی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے، علامہ مبارک موسوی نے ایبٹ آباد میں پی آئی اے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی اور جان بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/