‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2016 - 23:33
News ID: 424968
فونت
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے اجلاس کے اختتامی بیان میں پیش ہوا؛
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا دسواں اجلاس ملک کے علماء کی شرکت کے ساتھ آیت الله حسینی بوشهری کے بیانیہ قرآت کے بعد اختمام ہوا ۔
 جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی مدارس کے اساتذہ کی انجمن جامعہ مدرسین کے اجلاس کے اختتامی بیان میں اسلامی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا دسواں اجلاس مختلف ملک کے علماء کی شرکت کے ساتھ انقلابی میدان میں ضروریات و ہدایات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کے مقصد سے امام حسن عسکری علیہ السلام کی روز شہادت اور ان کے فرزند حضرت حجت ابن الحسن المهدی (عجل الله تعالي فرجه الشريف) کے روز امامت کے ایام میں منعقد ہوئی ۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے مرجع عالی قدر حضرت آيت الله العظمی سبحانی «دامت برکاتہ» اور اساتید حوزہ علمیہ کی نصیحت و رہنمائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اجلاس کے موصوع پر تبادل خیال پیش کیا گیا ۔

ایران کے دینی مدارس کے اساتذہ کی انجمن جامعہ مدرسین نے قم میں اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں عالمی سامراج اور اس کے سعودی عرب جیسے ایجنٹوں نیز تکفیریوں کی جانب سے مسلم امہ میں اختلاف و تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ علمائے اسلام کے درمیان تعاون و یکجہتی ، اغیار کے ایجنٹوں سے بیزاری اور گمراہ کن مسائل اٹھانے سے اجتناب ہی دشنموں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

اساتذہ کی انجمن کے اجلاس کے اختتامی بیان میں خاص طور سے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں سامراج کی سیاسی و تشہیراتی مہم اور ثقافتی یلغار کو ایک ناقابل انکار حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دینی مدارس ، اسلامی تمدن اور دینی اقدار کے تحفظ کے مرکز کی حیثیت سے دشمن کی اس وسیع یلغار کا مقابلہ کریں گے۔

جامعہ مدرسین کے بیان میں امریکیوں کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں بار بار کی خلاف ورزیوں اور وعدہ خلافیوں کو عالمی سامراج کے کینے و دشمنی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ کو جان لینا چاہئے کہ ایران کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اس بیان میں سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیتوں اور سعودی عرب و بحرین ، کے شیعوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے جانے، علاقے میں تکفیریت، وہابیت اور دہشت گردی پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ سے دین اسلام کے خلاف وہابیت کے گمراہ کن اور جعلی افکار و نظریات اور جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جامعہ مدرسین کا دسواں ملک گیر اجلاس بدھ اور جمعرات کو شہر قم میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد انقلابی دینی مدارس کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس اجلاس کے اختمامی مراحل میں امام خمینی (قدس سره) ، شهيدان گلگون کفن کو یاد کیا گیا اور وہ تمام حضرات جو برسوں سے انقلاب اسلامی اور اس کے اقدار کے تحفظ میں مشغول ہیں ان کی کامیابی کی دعا کی گئی اور خاص کر قائد انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کی سلامتی و طوکانی عمر کی دعا کی گئی اور مولايمان حضرت ولی عصر «ارواح العالمين لتراب مقدمه الفداء» کے ظهور و تعجيل کی دعا کے ساتھ یہ اجلاس اختمام ہوا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۰۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬