‫‫کیٹیگری‬ :
16 December 2016 - 21:14
News ID: 425104
فونت
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں گے قبضے سے شمالی شہرحلب کو آزاد کراکے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے-
آیت اللہ امامی کاشانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حلب شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں پر غلبہ حاصل کرکے درحقیقت صیہونی حکومت، امریکا اور سعودی حکومت پر فتح حاصل کی ہے -

آیت اللہ امامی کاشانی نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے جرائم اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ اپنے اس قسم کے جرائم سے مسئلہ فلسطین کو جو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پس پشت ڈال دیں -

آیت اللہ امامی کاشانی نے  صیہونی حکومت امریکا اور آل سعود کوعالم اسلام کی مشکلات  قراردیا اور کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و ثابت قدمی ہی عالم اسلام کی نجات کا راستہ ہے -

ان کا کہنا تھا کہ استقامتی قوتوں کی ثابت قدمی اور جدو جہد سے صیہونی حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا - انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی نابودی تک بیت المقدس کی غاصب حکومت کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ جلد ہی شام اور عراق کے سبھی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوجائیں گے -

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے قانون آئی ایس اے کی مدت میں مزید دس سال کی توسیع کے بل کی منطوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے -

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ ایران عزت و وقار کےساتھ اپنا راستہ جاری رکھےگا اور کسی سے مرعوب نہیں ہوگا کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاپدے کا پابند ہے اور دنیا والوں پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے -

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا بھرپور جواب دے گا -

تہران کے خطیب جمعہ نے خطبوں کے آغاز میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور نمازیوں کو سفارش کی کہ وہ اپنی زندگی نور تقوا سے منور کریں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬