حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ تعلقات برائے خواتین نے مختلف ہسپتالوں میں اس ہفتہ مبارک کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کو تحائف تقسیم کئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ تعلقات برائے خواتین نے مختلف ہسپتالوں میں اس ہفتہ مبارک کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کو تحائف تقسیم کئے۔
شعبہ تعلقات عامہ برائے خواتین کی انچارج محترمہ زہرہ قابچی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ حرم علوی(ع) کے ادارے کی جانب سے دئے گئے پلاننگ کے مطابق اس ہفتہ مبارک کے دوران پیدا ہونے والے نوزاد بچوں اور خواتین میں نفیس تحایف تقسیم کئے گئے۔
اس سلسلے میں حرم علوی(ع) کی ٹیم مختلف زچہ بچہ ہسپتالوں میں گئی اور ان میں قیمتی تحائف تقسیم کئے اور ولادت سعید پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مبارک باد بھی دی۔/۹۸۹۔ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے