‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2016 - 18:54
News ID: 425148
فونت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے گنبد مبارک حرم امیر المومنین (ع) کا افتتاح کیا گیا ۔
گنبد مبارک حرم امیر المومنین (ع) کی افتتاحی تقریب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے گنبد مبارک حرم امیر المومنین (ع) کا افتتاج عراق کے مقدس روضات مبارک کے سربراہ و ایران و عراق کے دینی و سیاسی شخصیات کی شرکت کے ساتھ شہر مقدس نجف اشرف میں افتتاحی تقیرب میں ہوا ۔

حرم امیر المومنین (ع) کے عملہ اور ایرانی کنسٹرکشن کمپنی الکوثر کے تعاون سے گنبد کی ترمیم اور نو سازی کے بعد ولادت رسول اکرم (ص) پر افتتاح کیا گیا ۔

اس تقریب میں بعض سربراہ مملکت اور روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے متولی حجج اسلام سید نزار حبل المتین اور عراق کے شیعہ اوقاف ادارہ کے سربراہ سید علای موسوی نے تقریر کی ۔

حجت الاسلام سید حبل المتین نے تقریب میں بیان کیا : امام علی علیہ السلام کا روضہ مبارک ۳۶ سال کے بعد اس روضہ مبارک کے گبند پر لگا ہوا سونا کا تاج جو کہ گذشتہ آمر حکومت کے ذریعہ ضبط کر لیا گیا تھا اس کو اس کے اصلی جگہ واپس لوٹا دیا گیا ۔

انہوں نے وضاحت کی : امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد کی جدید تعمیر میں ۱۹۰ کیلو سونا سے زیادہ استفادہ کیا گیا ہے ۔

روضہ مبارک کے متولی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کی روز ولادت پر مبارک باد پیش کی اور بیان کیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روز ولادت تمام اسلامی امت اور تشیع و عراقی قوم کے لئے بہت ہی مبارک روز ہے ۔

واضح رہے کہ حرم امیر المومنین (ع) کے گنبد مبارک کی ترمیم و طلاکاری کے بعد آج بروز ۱۷ربیع الاول ولادت باسعادت پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) کے دن عظیم الشان افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬