رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام نبیل قاووق نے ایک پروگرام میں جو جنوب الصوانہ میں منعقد ہوا کہا : فوج اور استقامت کی کوششوں، فداکاریوں اور جانفشانیوں نے ملک کی حفاظت کی ، اب موقع صدر جمھوریہ کے انتخاب اور حکومت کے آغاز کا ہے تاکہ ملک سیاسی ، سماجی اور اقتصادی بحرانوں سے باہر آ سکے ۔
انہوں نے مزید کہا: تشکیل حکومت چند مختصر اور چھوٹی چھوٹی مشکلات سے روبرو ہے اور عنقریب ہم کابینہ کی تشکیل کے شاھد ہوں گے ، ان حالات میں کہ نئے قانون اور آئین کے تحت پارلیمنٹ الیکشن کی برگزاری حکومت کی ذمہ داری ہے بعض سیاسی پارٹیاں اس قانون کے تصویب ہونے میں روکاٹ بنے ہوئے ہیں تاکہ پارلیمنٹ الیکشن موجودہ قانون کی بنیاد ہی پر منعقد ہو ۔
حجت الاسلام نبیل قاووق نے حکومت لبنان کی تشکیل میں حزب الله کے نقش و کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک کے سیاسی بحران کے خاتمہ اور حکومت کی تشکیل میں حزب اللہ کا اہم کردار ہے ، حکومت کی تشکیل میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں حزب اللہ نے سب سے زیادہ فداکاری کی ہے تاکہ ملک میں حکومت تشکیل پا سکے ۔
انہوں نے دھشت گردوں سے مقابلے میں شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں کے نتیجے میں شام ٹکڑوں میں بٹنے سے بچ گیا ۔
لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ حلب کی آزادی سے علاقے اور دنیا کے محاسبات بدل کر رہ گئے کہا : حلب کی آزادی سے سعودیہ کی آرزو مٹی میں مل کر رہ گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: شام کی حلب میں پیروزی سے لبنان کو سب سے زیادہ فائدہ پہونچے گا کیوں کہ لبنان موصل اور حلب میں دھشت گردوں سے ہوئے والی جنگ سے براہ راست جڑا ہوا ہے ، اس شھر سے دھشت گردوں کا صفایا لبنان کی امنیت اور اس ملک میں ثبات کا باعث ہوگا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۶