![آیت الله آملی لاریجانی](/Original/1395/10/01/IMG10203783.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس صادق آملی لاریجانی نے تہران میں عدلیہ کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا : مغربی ممالک ایران جوہری معاہدے کو کمزور کرکے اسلامی جمہوریہ پر زیادہ دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا : امریکہ کی طویل مدت حکمت عملی یہ ہے کہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے مقابلے کرنے کے بہانے سے پابندیوں میں اضافہ کرے اور ایران پر زیادہ دباؤ ڈالے۔
آیت اللہ لاریجانی نے بیان کیا : امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرتے ہوئے ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی : ایرانی عوام قائد عظیم اسلامی انقلاب کی پالیسیوں اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے اتحاد اور مضبوط استحکام کے ساتھ دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام کریں گے۔
آملی لاریجانی نے کہا : مغرب پر بھروسہ کرنا غلط سوچ ہے اور امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ اپنے حقیقی چہرے کی نوعیت کو بے نقاب کیا ہے اور ہمیں امید ہے ایرانی قوم اور حکام نہایت ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے شیطانی عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے شامی عوام اور حکومت کو حلب کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : حلب کی آزادی کے بعد علاقائی اور غیرعلاقائی حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں جس سے مغرب کی تمام سازشوں ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا : مغربی ممالک سلامتی کونسل میں خطے میں دہشت گردوں کو محفوظ رکنھا چاہتے تھے۔
آیت اللہ لاریجانی نے کہا : سعودی عرب یمنی مظلوم عوام اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کرنے کی وجہ سے مغرب کیجانب سے حمایت ہوتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۳/