‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2016 - 23:10
News ID: 425239
فونت
کاظمین عراق کے متولی:
کاظمین عراق کے متولی نے شفاف طور سے کہا: پوسٹ اور مقام مسئولین کے نزدیک خدا کی امانت ہے کہ جسے عوام کی خدمت میں استفادہ کیا جانا چاہئے ۔
جمال عبد الرسول الدباغ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین عراق کے متولی جمال عبد الرسول الدباغ نے « پوسٹ اور مقام امانت ہے » کے عنوان سے صحن حمزه بن عبد المطلب میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس حرم کی فعالیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حرم کاظمین کا حکومت کے مختلف مراکز اور اداروں سے اچھا رابطہ ہے ، انہیں تعلقات اور روابط کی بنیاد پر حرم میں چشمگیر اور ملموس تبدیلیاں وجود میں آئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: پوسٹ اور مقام مسئولین کے نزدیک خدا کی امانت ہے کہ جسے عوام کی خدمت میں استفادہ کیا جانا چاہئے ۔

عراقی منصب دار حسن یاسری نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ فساد کی روک تھام اور حقیقی اصلاحات کی انجام دھی کے لئے تمام مراکز اور شخصیتوں کی مدد اور ان کی ھمراھی ضروری ہے ۔

نیز بغداد ٹیکنولوجی یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے حرم امامین کاظمین (ع) کی زیارت کے بعد حرم کے ذمہ داروں سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حرم امامین کاظمین (ع) کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ عدی الکاظمی نے اس ملاقات میں کہا: ھر انسان خصوصا تعلیم یافتہ افراد کا اپنی حیات میں ایک مقصد رکھنا ضروری ہے کہ انہیں اس کی دستیابی میں کوشاں رہنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۵۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬