‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2016 - 23:43
News ID: 425244
فونت
مرجع تقلید جھان حضرت آیت الله سیستانی کے نجف اشرف میں موجود دفتر نے عراقی مجاھدین کو امداد ارسال کی ۔
عراقی مجاھدین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید جھان حضرت آیت الله سیستانی کے نجف اشرف میں موجود دفتر نے مغربی موصل میں موجود عراقی مجاھدین کے لئے طلاب و مبلغین دین کے ھمراہ امداد ارسال کی ۔

حجت الاسلام سید عادل الیاسری نے اس سلسلے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: مرکز دینی امام صادق (ع)، موسسه امام موسی کاظم (ع) اور صوبہ کوت کے بعض خیرین نے امام علی (ع) حضرت عباس (ع) و علی اکبر (ع) و انصار المرجعیه بٹالین کو اپنی امداد ارسال کی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: فوجی یونیفارم ، کھانے پینے کی اشیاء اور کمبل بعض وہ سامان ہیں جسے میدان جنگ میں حاضر مجاھدین کے لئے ارسال کیا جارہا ہے ۔

حجت الاسلام الیاسری نے واضح طور سے کہا: دھشت گردوں اور مجاھدین کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ کے باوجود عراقی مجاھدین میں مقابلہ کا بہترین حوصلہ موجود ہے اور انہوں نے قسم کھا رکھی ہے کہ دھشت گردوں کی مکمل نابودی تک اپنے گھروں کو واپس نہ لوٹیں گے  ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے عراقی کمانڈروں اور فرماندوں کو حضرت آیت الله سیستانی کا پیغام پہونچا دیا کہ آپ اس مرجع تقلید کے لئے فخر و مباھات اور عزت و غرور کا سبب ہیں ۔

حجت الاسلام سید حیدر المحنہ نے بیان کیا: یہ وفد 10 روز تک مجاھدین کے درمیان رہے گا اور نظیر الزركة، آم العظام و أم المصايد علاقوں میں امداد پہونچا کر نجف لوٹے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬