‫‫کیٹیگری‬ :
24 December 2016 - 14:58
News ID: 425264
فونت
کمانڈر جنرل محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے شام میں امریکا اور صیہونی حکومت کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
کمانڈر جنرل محمد علی جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں اپنے ایک بیان میں دہشت گردوں کے قبضے سے شام کے شہر حلب کی آزادی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے استقامتی محاذ نے حلب کو آزاد کرا کے دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکا اور صیہونی حکومت کو علاقے میں ذلت آمیز شکست دی ہے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ امریکا کے مقابلے میں استقامت و ثابت قدمی، اسلامی انقلاب کا اہم اور بنیادی اصول ہے جس پر ایرانی عوام کی ہوشیاری سے اب تک عمل  ہوتا آیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ آل سعود اور صیہونی حکومت ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں- جنرل جعفری نے کہا کہ دشمن یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کو برقرار رکھنے اور اس کا تحفظ کرنے کی  توانائی نہیں رکھتا ہے لیکن یہ سازش ہمارے جوانوں کی ہوشیاری اور بہادری سے ناکام ہو گئی اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایران میں امن و سلامتی انتہائی اعلی درجے کی ہے-

انہوں نے انتیس دسمبر کی تاریخ کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ ایرانی عوام کا ایمان اور ان کی بصیرت، دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سب سے بڑا محرک ثابت ہوئی ہے-

واضح رہے کہ انتیس دسمبر دو ہزار نو کو ایران کے عوام نے ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکل کر اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا اور ملک کے اندر فتنہ پرور عناصر اور اسی طرح امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور یوں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہوئے فتنوں کا پوری طرح قلع قمع کر دیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬