‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2016 - 07:59
News ID: 425273
فونت
حجت الاسلام مختار امامی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے کہا : کانفرنس کے انعقاد کا مقصد رحمت العالمین کے درس اخلاق کی موجودہ دور میں اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنا ہے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سرور کائنات حضرت محمد مصطفے ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد آج 25 دسمبر بروز اتوار لطیف آبادنمبر8 حیدر آباد میں ہو گا۔

جس میں سندھ بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان شرکت کریں گے۔ شیعہ سنی علما ،اکابرین اور مقتدر شخصیات بھی اس پرنور محفل کا حصہ ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی کے مطابق لبیک یارسول اللہ کانفرنس اتحاد و اخوت کا عملی اظہار ہو گی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد رحمت العالمین کے درس اخلاق کی موجودہ دور میں اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام مسالک کے مابین وحدت و اخوت اور رواداری کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی دو مضبوط طاقتوں شیعہ اور سنی کے مابین اختلاف پیدا کر کے رسول ﷺ کے دین کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے کہا : دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کا تعلق اسلام سے جوڑ کر اسلامی تشخص کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ہم رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو اپنا کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اسلام کے لبادہ اوڑھ کر معصوم افراد کے گلے کاٹنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔یہ مکروہ دہشت گرد صیہونی اورنصرانی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف پیشہ ور قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات اور لاقانونیت عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔عوام کے اندر پیدا ہونے والی اس مایوسی کا سبب نا اہل حکمران ہیں۔جنہوں نے ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر کمزور کیا ہے۔دنیا میں عالم اسلام کے باوقار مقام کے لئے تعلیمات اسلامی کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہو گا۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس حیدر آباد کی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬