‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2016 - 20:13
News ID: 425291
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دنیا کی مشہور و پیش رفتہ زبانوں کو سیکھنے میں کسی طرح کی کوتاہی نہ کرنے کی تاکید کی ہے اور اس وقت اہل حوزہ کے لئے یہ ایک ضروری امر جانا ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

:

حوزہ علمیہ کو عالمی زبان سیکھنے کےلئے قدم بڑھانا چاہیئے

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دنیا کی مشہور و پیش رفتہ زبانوں کو سیکھنے میں کسی طرح کی کوتاہی نہ کرنے کی تاکید کی ہے اور اس وقت اہل حوزہ کے لئے یہ ایک ضروری امر جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قم کے زبان و ثقافت ادارہ کے حکام سے ملاقات میں بیان کیا : جس طرح بھی ممکن ہو لوگوں کی خدمت ایک با ارزش اقدام ہے اور بہتر ہے کہ ضرورت مندوں کی مشکل حل کی جائے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ان خدمات میں سے ایک اہل حوزوی افراد کو تبلیغی روش اور زبان کی تعلیم دینا ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں دوسری زبانوں کو جاننا انسانی معاشرے میں دینی تعلیمات کی تبلیغ کے لئے ایک اہم ضرورت ہے ، زبان کی تعلیم اس وقت ایک بنیادی ضرورت بن گئی ہے ۔ حوزہ علمیہ کو چاہیئے کہ اس طرف قدم بڑھائے اور دنیا کے جدید زبان سے آشانی حاصل کرے اور طلاب کو بھی تعلیم دی جائے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دشمن اس وقت دین ، مذہب اور ایرانی اسلامی معاشرے کے خلاف مختلف قسم کی فعالیت میں مشغول ہے اور خاص کر ایران و شیعہ فوبیا کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کر رہا ہے بیان کیا : یہ مسئلہ اہل حوزہ علمیہ کو بیان کر رہی ہے کہ زیان کی ضرورت بے حد ضروری ہے لہذا حوزہ علمہ کو عالمی زبان سیکھنے کی طرف قدم بڑھانا چاہیئے اور یہ امر حوزہ میں پختہ ہونا ضروری ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا : اگر مبلغ دین عالمی زبان جانتے ہوں تو انٹرنٹ کے میدان میں زیادہ مفید ثابت ہونگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬