‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2016 - 17:12
News ID: 425347
فونت
حضرت آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مغربی دنیا کی جانب سے حلب کے بچوں پر مگرمچھ کے آنسو بہائے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: مغربی دنیا کے حکام کی سیاست منافقانہ ، جھوٹ اور فریب و ریا کاری سے بھری پڑی ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: موجودہ معاشرے کے حکمرانوں پر دن بہ دن ہماری بے اعتمادی بڑھتی جا رہی ہے اور ہم ان کی بہ نسبت بے اعتماد ہوتے جا رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دنیا کے حکمرانوں کی سیاست منافقانہ ، جھوٹ اور فریب سے مملو بتایا اور کہا: حلب میں دھشت گردوں کی شکست کے بعد ان حکمرانوں کی جانب سے سامنے آنے والے عکس العمل اس کا کھلا ثبوت ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے حلب کے بچوں پر مگرمچھ کے آنسو بہائے جانے پر کہا: تم حلب میں ہار کے بعد پروپگنڈہ کے طور پر ان بچوں کے لئے آنسو بہا رہے ہو تو آخر یمن کے بچوں کے لئے آنسو کیوں نہیں بہاتے ۔

انہوں نے مزید کہا: اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے آل سعود کو بچوں کا قاتل بتایا اور پھر مالی مشکلات و مسائل کی بنیاد پر انہیں اس بیلک لیسٹ سے خارج کردیا ، حال ہی میں یونیسیف نے بھی یمن کے بچوں کے سلسلے میں ہلا دینے والی رپورٹ نشر کی ، تو پھر تم ان کے لئے کیوں ایک قطرہ بھی آنسو نہیں بہاتے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مغربی حکام کو غیر قابل اعتماد بتایا اور کہا: ان کی سیاستوں اور سیاست مداروں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ، ان کی سیاستیں جھوٹ ، فراڈ اور نفاق سے بھری پڑی ہے ، لھذا یہ لوگ کسی بھی حال میں قابل اعتماد نہیں ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: دنیا میں اپنے حقوق لینے کے لئے ہمیں محکم و مضبوط ہونا ضروری ہے وگرنہ نتیجہ وہی ہوگا جسے آپ دیکھ رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی : یہ لوگ حلب کی ہار کا کسی طرح تدارک کرنا چاہتے ہیں ، البتہ خوش قسمتی سے دنیا متوجہ اور بیدار ہے اور ان مگر مچھ کے آنسوں کے فریب میں نہیں آسکتی ، میدانوں اور منافقانہ پروگراموں میں تمھاری تمام ہرکات و سکنات پر دنیا کی نگاہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے اپنی تقریر کے آخری حصہ میں 9 دی شمسی ھجری مطابق ۲۹ دسمبر عیسوی کی مناسبت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج اسی مناسبت کی وجہ سے مرکز انقلاب و حوزہ علمیہ قم "مدرسه فیضیه" میں ایک پروگرام منعقد ہے جس میں آپ سبھی ضرور شرکت کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬