‫‫کیٹیگری‬ :
30 December 2016 - 21:10
News ID: 425384
فونت
علماء اور مراجع قم کی شرکت میں ؛
مرحوم حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی(ره) کی چہلم مجلس مسجد اعظم میں علماء اور مراجع قم کی شرکت میں منعقد ہوئی ۔
آیت ‌الله موسوی اردبیلی کی مجلس چہلم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی(ره) کی چہلم مجلس مسجد اعظم میں علماء اور مراجع قم، حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور ملک کی برجستہ شخصیتوں کی شرکت میں منعقد ہوئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ عبد الله جوادی آملی، حضرت آیت اللہ سید موسی شبیری زنجانی، حضرت آیت اللہ حسین نوری همدانی و بیوت و دفاتر آیات عظام نمایندے اور علمائے کرام اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔

نیز آیت اللہ هاشمی شاهرودی، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی، آیت اللہ علی رضا اعرافی، آیت اللہ محمد ری ‌شهری، آیت اللہ سید محمد سعیدی، آیت اللہ سید هاشم حسینی بوشهری، آیت اللہ محمد علی گرامی گرامی، آیت اللہ مرتضی مقتدائی، آیت اللہ سید محمد غروی، آیت اللہ محمد علی فیض گیلانی، حجت اسلام والمسلمین حسین ملکا، حجت اسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی اور حجت اسلام والمسلمین حسین فریدون اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ نمائندہ بھی اس مجلس میں شریک تھے ۔

مجلس چہلم میں شریک ہونے والوں نے قران خواںی اور فاتحہ خوانی کے ذریعہ حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا اور خداوند متعال کی بارگاہ میں اس مرجع تقلید کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد حجت الاسلام حمید زاده نے اس مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت الله موسوی اردبیلی نے انقلاب اسلامی ایران کے ثبات میں بے مثال کردار ادا کیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬