‫‫کیٹیگری‬ :
31 December 2016 - 21:10
News ID: 425411
فونت
آیت الله رجبی نے رسا نیوز سے گفتگو میں؛
مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گورمنٹ نے امریکا کی ھمراہی کیلئے اپنا اور ملک کا تین سال برباد کردیا کہا: مختلف میدانوں میں انقلاب اسلامی کی کامیابیاں اور اس کے کارنامے بے مثال ہیں لھذا مشکلات پر قابو پانے کے لئے داخلی توانائیوں پر اعتماد کیا جائے ۔
آیت الله رجبی

 

مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن آیت الله محمود رجبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابیوں نے انقلابی اسلامی کے دشمنوں اور داخلی حاسدوں کو مضطرب کر رکھا ہے کہا: انقلاب اسلامی کو ناکارہ بنانے کے لئے دشمن ھمیشہ لوگوں کے دلوں میں اس بات کو ڈالتا رہتا ہے کہ موجودہ نظام اسلامی کسی کام کا نہیں ہے لہذا اس سے دل نہ لگایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ قوم، نظام اسلامی کے موثر ہونے کی وجہ سے اس سے محبت کرتی ہے اور اسے اپنا نظام حکومت سمجھتی ہے ، لہذا یہ لوگ چھوٹی چھوٹی مشکلات کو بڑا بنا کر پیش کرتے ہیں تاکہ لوگوں کے دلوں سے نظام اسلامی کی محبت کو کم کرسکیں اور نتیجہ میں اپنے اھداف تک پہونچ سکیں ۔

آیت الله محمود رجبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بلا شک و شبھہ ان تمام سازشوں اور کوششوں کا مقصد قوم کو نظام اسلامی سے الگ کردینا ہے کہا: ہم نے مذاکرات میں دیکھا کہ انہوں نے ںظام اسلامی کے اقتدار کو کم کرنے کی کوشش کی تاکہ عالمی سامراجیت اپنی زیادتیوں اور زور گوئی میں اضافہ کرسکے اور اپنی زبانوں پر تسلیم ہوجاو ، یہ نظام حکومت ناکارہ ہے کے کلمات جاری کرسکیں  ۔

انہوں نے مزید کہا: اس کا پس منظر یقینا قوم کو نظام حکومت سے الگ کرنا ہے ، براہ راست یا با وسیلہ ان کلمات کو زبانوں پر جاری کرنے والے ملک میں دشمن کے پروگرام کو جامہ عمل پہنانے والے ہیں ۔

مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن نے انقلاب اسلامی ایران کی مختلف کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر انصاف سے دیکھا جائے تو مختلف میدانوں میں انقلاب اسلامی کی کامیابیاں اور اس کے کارنامے بے مثال ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: اگر حکومت داخلی توانائیوں پر دھیان نہ دے ، استقامتی اقتصاد پر توجہ نہ کرے ،  تو کیا اس کے معنی نظام حکومت کی تضعیف نہیں ہے ، گورمنٹ نے امریکا کی ھمراہی کیلئے اپنا اور ملک کا تین سال برباد کردیا البتہ یہ گورمںٹ کی اپنی سیاست ہے جس کا تعلق نظام حکومت سے نہیں تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یاد دہانی کی : ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کی سطح زندگی کا انقلاب اسلامی سے پہلے کی سطح زندگی سے مقایسہ کیا جائے ، اس وقت کے امکانات ، اقتصادی صورت حال اور صلاحیتوں کو دیکھا جائے ، آج کے دور کے لوگوں کو اس دور کے لوگوں سے مقایسہ کیا جائے ، شاید ہمارے بعض جوان اس بات سے لا علم ہوں کہ وہ زمانہ کیسا زمانہ تھا ، کتنی زیادہ مشکلات تھیں اس کے برخلاف آج ہم بہت سارے میدانوں میں غنی ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: رضا شاہ پہلوی کی حکومت نے ہمیں کیا دیا تھا ، دشمن کی جانب سے ایجاد کردہ مشکلات کے باوجود صنعت اور زراعت کے میدانوں میں ہمیں کافی کامیابیاں ملی ہیں ، ہماری علمی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی کا ضامن ہے ، ہم آئے دن ماھرین کے ہاتھوں ایسی نئی پیداوار کے شاھد ہیں جو ملک کی کرنسی باہر جانے سے روک رہی ہے ، اگر یہ اقتصادی منافع نہیں ہے تو پھر کیا ہے ۔

آیت الله رجبی نے انقلاب اسلامی کی مختلف میدانوں میں کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماضی میں ہم پیسے خرچ کر کے انجینئرس لاتے تھے اور انہیں تنخواہیں دیتے تھے مگر آج ہم خود اپنے پیروں پر کھڑے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ڈیم بنانے میں ہمارا ملک اس قدر آگے بڑھ گیا ہے کہ اب ہم دیگر ممالک میں ڈیم بنا رہے ہیں ، کیا یہ اقتصادی کامیابیاں نہیں ہیں ، ہم متوجہ رہیں کہ یہ تمام کامیابیاں دشمن کے غصہ کی بنیاد ہیں ، دشمن کو اس بات پر غصہ آرہا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو رہے ہیں اور ان سے ہماری وابستگی ختم ہوتی جا رہی ہے  ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۵۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬