‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2017 - 11:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425476
فونت
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس ملک میں سیکورٹی کی برقراری کی توانائی رکھتی ہے
علی شمخانی و نوری مالکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے منگل کو تہران میں عراق کے نائب صدر نوری المالکی سے ملاقات میں کہا کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس عراق کے مستقبل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بہترین اوراسٹریٹیجیک ادارہ ہے -

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں الحشد الشعبی اورعراقی فوج کی وسیع کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا فتنہ بدامنی اور عدم استحکام کی جڑ ہے اور اس میدان میں عراق کی کامیابی اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا صحیح راستہ اپنی داخلی توانائیوں اورعوام پر بھروسہ کرنا ہے -

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حکومت اورعوام ، عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے -

علی شمخانی نے کہا کہ موصل کی آزادی کی راہ میں امریکا کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش اس کے اس ارادے کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکا علاقے میں بحران کا خاتمہ نہیں چاہتا -

عراق کے نا‏ئب صدر نوری مالکی نے بھی اس ملاقات میں اپنے دورہ تہران کا مقصد عراق کی تازہ ترین صورتحال سے ایرانی حکام کو آگاہ کرنا بتایا -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬