
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے منگل کو تہران میں عراق کے نائب صدر نوری المالکی سے ملاقات میں کہا کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس عراق کے مستقبل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بہترین اوراسٹریٹیجیک ادارہ ہے -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں الحشد الشعبی اورعراقی فوج کی وسیع کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا فتنہ بدامنی اور عدم استحکام کی جڑ ہے اور اس میدان میں عراق کی کامیابی اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا صحیح راستہ اپنی داخلی توانائیوں اورعوام پر بھروسہ کرنا ہے -
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حکومت اورعوام ، عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے -
علی شمخانی نے کہا کہ موصل کی آزادی کی راہ میں امریکا کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش اس کے اس ارادے کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکا علاقے میں بحران کا خاتمہ نہیں چاہتا -
عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے بھی اس ملاقات میں اپنے دورہ تہران کا مقصد عراق کی تازہ ترین صورتحال سے ایرانی حکام کو آگاہ کرنا بتایا -/۹۸۸/ ن۹۴۰