‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2017 - 17:46
News ID: 425500
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے ان دنوں میں صوبہ قادسیہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے ۔
الکفیل ہسپتال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے ان دنوں میں صوبہ قادسیہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے تا کہ وہاں رہنے والے افراد اور خصوصا ضرورت مند اشخاص کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس کیمپ کے لئے دیہی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اسے قادسیہ کے جنوبی حصہ میں واقعہ مجھیل میں لگایا گیا ہے یہاں بہت سے دیہات واقع ہیں اور ان میں رہنے والوں کی اکثریت مالی حوالے سے اتنی مضبوط نہیں ہے اور اسی بات کو مد نطر رکھتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کے لئے ان دیہاتوں کا انتخاب کیا گیا۔

تقریبا ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹر اس کیمپ میں اہل قادسیہ کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور مکمل خلوص کے ساتھ ان کے علاج معالجہ میں سرگرم عمل ہیں۔

واضح رہے الکفیل ہسپتال نے کچھ عرصہ قبل ہی کربلا میں فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا جس کے اس کی افادیت کے پیش نظر عراق کے تمام علاقوں میں اس طرح کے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬