رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سات شہید کمانڈروں کے اہل خانہ اور لواحقین سے ملاقات میں شہدا کے اعلی و ارفع مقام کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حضرت زینب (س) کی مقدس بارگاہ کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نہ صرف مسلح افواج، بلکہ پوری اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ ان شہداء کی تشیع جنازہ کے موقع پر بعض شہیدوں کی ازواج نے ایسے اعلی مفاہیم کی حامل اور ایسی سبق آموز باتیں کہیں، جو مادی انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ شہدائے حرم ہی تھے کہ جنھوں نے دشمن کو دھول چٹائی اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ اگر امریکہ اور صہیونی حمایت یافتہ دہشتگرد اور فتنہ پھیلانے والے عناصر کو وہاں نہ روکتے تو آج تہران، اصفہان، فارس اور خراسان میں ان کا سامنا پڑتا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ ان شہیدوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔
واضح رہے کہ شہدائے حرم، ان شہیدوں کو کہا جاتا ہے جنھوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کا دفاع اور حفاظت کرتے ہوئے راہ خدا میں اپنی جان، قربان کر دی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۸/