‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2017 - 16:25
News ID: 425520
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ایشیائی، لاطینی امریکا اور یورپی ملکوں کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں نے تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خاتم الانبیا تعمیراتی ہیڈکوارٹر کی انجینیئرنگ کی مصنوعات اور توانائیوں کا معائنہ کیا-
خاتم الانبیا کا تعمیراتی شعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے تعمیراتی ہیڈکوارٹر کی مصنوعات کی نمائش گذشتہ بارہ دسمبر سے تہران میں جاری ہے -

جنوبی کوریا ، ہندوستان ، پاکستان ، وینزوئیلا، جمہوریہ آذربائیجان ، اٹلی، پولینڈ، یوکرین ، قزاقستان، انڈونیشیا اور شام کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں نے تیل ، گیس  اورپیٹرو کیمیکل کی مصنوعات اور بندرگاہوں کی تعمیر کے وسائل  وآلات ، ساحلی علاقوں میں کام آنے والی مشینیریوں نیز پانی بجلی اور معدنیا ت اور معدنیات کی صنعتوں کے شعبوں میں خاتم الانبیا تعمیراتی ہیڈکوارٹر کی توانائیوں کا قریب سے معائنہ کیا -

غیر ملکی سفیروں اور فوجی اتاشیوں کو خاتم الانبیا تعمیراتی ہیڈکوارٹر کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں میں انجام پانےوالے بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں اور پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬