‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2017 - 16:29
News ID: 425521
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سنئیر اراکین پر مشتمل ایک وفد شام کے اہم دورے پر دمشق روانہ ہوگیا ہے۔
ایران اور شام  کا پرچم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ سے وابستہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی اور ان کے ہمراہ وفد اس دورے کے دوران، شام کے اعلی حکام منجملہ شام کے صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور علاقے اور شام کی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے مسلسل باہمی صلاح و مشورے سے شام کی تبدیلیوں اور سیاسی میدان میں بحران شام کے حل کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان ممالک کے باہمی تعاون کے نتیجے میں شام کی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، فتح الشام اور ان سے متعلق دیگر گروہ اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہیں اور دہشتگرد جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬