رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نجباء عراق نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں اس ادارہ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام اکرم الکعبی کی حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله سے گذشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی خبر دی اور بتایا کہ اس ملاقات میں علاقہ کی سیاسی اور امنیتی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
تحریک نجباء عراق کے اس بیانیہ میں آیا ہے : سید حسن نصرالله اور حجت الاسلام الکعبی نے دھشت گرد اور جنایت کار گروہوں پر استقامت کی مختلف میدانوں خصوصا موصل اور حلب میں پیروزی نیز دھشت گردوں سے مقابلہ میں استقامت کے اہم کردار کے سلسلے میں اس ملاقات میں تبادلہ نظر کیا گیا ۔
تسنیم نیوز کی فارسی سائٹ کے بیان کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله اور حجت الاسلام اکرم الکعبی نے گذشتہ دنوں ہونے والی اس ملاقات میں علاقہ کی سیاسی اور امنیتی صورت حال کا جائزہ لیا نیز علاقہ کے ممالک پر استقامت کی پیروزی کے اثرات کے حوالہ سے بحث و گفتگو کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۵