حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
کراچی سے جاری اپنے بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، خطیب مسجد باب العلم حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں نام نہاد جہادی مسلمان ہی مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، جو لوگ ان کی سرپرستی کررہے ہیں ان کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے، تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی غلط تعلیمات کا پرچار رک سکے اور دنیا امن کا گہوارا بن سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے