‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2017 - 23:28
News ID: 425591
فونت
تحریک انصار الله یمن کے رھنما:
تحریک انصار الله یمن کے رھنما نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں آیت الله ھاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تسلیت پیش کی اور کہا: تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ استقامت کے بہت بڑے حامی تھے ۔
عبدالملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی مرصد نیوز سے رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار الله یمن کے رھنما عبد الملک بدر الدین الحوثی نے آیت الله ھاشمی رفسنجانی کے انتقال پر آج اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ کے انتقال پر ان کے اھل خانہ کو تسلیت پیش کی ۔

اس پیغام میں آیا ہے: آیت الله رفسنجانی انقلاب اسلامی ایران کے مجاھدین اور رھبروں میں سے تھے اور فلسطین و لبنان و دیگر ممالک میں موجود استقامتی تحریکوں کے مکمل حامی تھے ۔

الحوثی نے مزید کہا: آپ فلسطین کی مظلوم اور بے یار و مددگار عوام کے حامی تھے اور فلسطین کو امت اسلامیہ کا اہم ترین مسئلہ سمجھتے تھے ۔

تحریک انصار الله یمن کے رھنما نے واضح طور سے کہا: مصلحت نظام کونسل کے سربراہ تقریب بین مذاهب و اتحاد اسلامی کے میدان میں اور امریکا و غاصب صھیونیت سے مقابلے میں شناختہ شدہ چہرہ شمار کئے جاتے تھے کیوں کہ استعماری ممالک تکفیریوں کے حامی اور علاقے میں فتنے کی آگ کو شعلہ ور کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت الله علی اکبر هاشمی رفسنجانی نے گذشتہ روز 82 سال کی عمر میں دل کے عارضہ کی بنا پر دار فانی کو الوداع کہدیا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬