‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2017 - 21:17
News ID: 425608
فونت
ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے آئندہ حج کے لئے سرکاری طور پر دعوت نامہ ارسال کیا ہے ۔
حجت الاسلام قاضی عسکر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عازمین حج کے سرپرست حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے محکمہ حج و زیارت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے دعوتنامے کا متن گذشتہ برس کے اس کے دعوتنامے کے متن سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایا: اس دعوتنامے میں ذکرشدہ نکات کے پیش نظر ایران آئندہ چند روز میں اس کا جواب ارسال کر دے گا ۔

ایرانی عازمین حج کے سرپرست نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی وفد کو مذاکرات کے لئے سعودی عرب بھیجا جائے گا کہا : سعودی حکام کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کے لئے ضروری تیاری کی جا رہی ہے ۔

حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی عازمین کے حج کے سرپرست نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مذاکرات میں ایران کے مطالبات منجملہ منیٰ اور مسجد الحرام کے شہدا سے مربوط مطالبات پیش کئے جائیں گے کہا: اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیرحج نے بھی کہا تھا کہ حج میں شرکت کے لئے ایران کو دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ کے حج میں سعودی حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے مسجد الحرام اور منیٰ میں سات ہزار سے زائد حاجی شہید ہو گئے تھے جن میں چار سو ستتر ایرانی حاجی بھی شامل تھے ۔ /۹۸۹/ف ۹۳۰ / ک۲۹۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬