‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2017 - 12:14
News ID: 425628
فونت
حضرت آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ دینی تعلیمات میں دنیا طلبی کی شدید مذمت کی گئی ہے کہا: دنیا کو آخرت تک رسائی کا وسیلہ قرار دیا جائے ۔
آیت الله مکارم شیرازی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں مسجد آعظم قم منعقد ہوا ، حضرت رسول اسلام(ص) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے طلاب کو اخلاقی نصیحیتیں کی اور کہا کہ دین اسلام ایک معتدل دین ہے  ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دینی تعلیمات میں دنیا طلبی کی شدید مذمت کی گئی ہے کہا: دنیا کو آخرت تک رسائی کا وسیلہ قرار دیا جائے ، رسول اسلام(ص) نے فرمایا کہ «  اگر کوئی آخرت کے لئے تارک دنیا ہوجائے تو ہم میں سے نہیں ہے ، اور کوئی آخرت کو دنیا کی وجہ سے چھوڑ دے تو بھی ہم میں سے نہیں ہے ، کیوں کہ جو ہم سے ہے وہ دونوں جوانب کی مراعات کرتا ہے » ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں مختلف علاقوں میں موجود حوزات علمیہ اور دینی مدارس کے خیر وبرکات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جس علاقہ میں بھی حوزہ علمیہ فعال ہے وہاں کی امنیت بہتر ہے اور ثقافتی مسائل بھی اچھے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: علماء اور طلاب کرام کا وظیفہ ہے کہ امر بالمعروف و نهی عن المنکر کرکے لوگوں کو برائیوں سے میں پڑنے سے روکیں اور انہیں تقوی الھی و عمل خیر کی دعوت دیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬