‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2017 - 20:01
News ID: 425641
فونت
بہروز کمال وندی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان یہ کہتے ہوئے کہ ایک سو تیس ٹن یورینیم کی درآمدات جلد ہوگی کہا : بیرون ملک سے خریدا گیا ایک سو تیس ٹن یورینیم جلد ہی ایران پہنچ جائے گا ۔
بہروز کمال وندی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ایرانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سو تیس ٹن یورینیم بہت جلد ایران پہنچنے کی خبر دی ۔

انہوں نے کہا : اس سے پہلے بھی دو سو بیس ٹن یورینیم ایران پہنچ چکا ہے اور اس سے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں بہت بہتر پوزیشن میں آگئی ہیں ۔

کمال وندی نے اراک ری ایکٹر کی دوبارہ ڈیزائننگ اور ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے حالیہ ویانا اجلاس کے دوران  اس سلسلے میں چینی عہدیداروں کے ساتھ نظریاتی اختلاف کے بارے میں کہا : سبھی مسائل حل ہو گئے ہیں، صرف قیمت کا معاملہ حل ہونا ہے ۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اراک کے ری ایکٹرکی دوبارہ ڈیزائننگ کی قیمت کے بارے میں مذاکرات سے ری ڈیزائننگ کا کام تاخیر کا شکار نہیں ہوگا کیونکہ  ڈیزائننگ کا زیادہ تر کام ایرانی ماہرین کے ہی ہاتھوں انجام پا رہا ہے اور چینی ماہرین کی ضرورت نہیں ہے کہا: ویانا میں ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے حالیہ اجلاس میں امریکیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایران مخالف آئی ایس اے قانون کو ایٹمی معاہدے پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا: اجلاس میں شریک سبھی فریقوں نے ایران کے موقف  کی تائید کی ہے /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۹۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬