‫‫کیٹیگری‬ :
13 January 2017 - 18:50
News ID: 425656
فونت
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے آج جمعے کے دن امام خمینی(رح) کے مرقد پہونچ کر امام خمینی(رح) کی زیارت اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بعد کہا: آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پوری قوم کیلئے ایک بڑی مصیبت ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحانی امام خمینی کے مرقد پر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج جمعے کو امام خمینی (رح) کے مرقد پر حاضری دی ، امام خمینی (رح) کی زیارت اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے نیز پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ ہی اللہ کے حضور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ 

انہوں نے مرقد سے نکلنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت ایرانی عوام کے اتحاد کا مظہر اور  ایرانی عوام کی موقع شناسی کی علامت بتایا اور کہا: اس دن سبھی لوگوں نے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے دنیا کے سامنے اسلامی نظام میں پائے جانے والے اتحاد کا شاندارجلوہ پیش کیا ۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کہا: اللہ اور اسلامی نظام کی راہ میں جہاد و فداکاری، دانشمندی ، اعتدال پسندی اورعقلانیت کو آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی ممتاز خصوصتیں تھیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے عوام بھی مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے راستے کو منتخب اور انہیں کے راستے پر گامزن رہیں گے کہا: امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی کے  یاور و ناصر جناب آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پوری قوم کے لئے ایک بڑی مصیبت ہے ، مرحوم آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اور اسلامی تحریک کے سخت اور دشوار حالات میں عوام کے لئے مضبوط پناہ گاہ تھے اور عوام نے بھی ان کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے خادموں کے تئیں اپنی وفاداری کا بھرپور ثبوت دیا  ۔

انہوں نے کہا: ایران کے عوام آخری وقت تک اپنے حکام کے شانہ بشانہ رہتے ہیں اور رحلت و شہادت کے بعد بھی حکام سے اپنے دائمی اور مضبوط رشتے کی پاسداری کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬