‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2017 - 15:53
News ID: 425763
فونت
میانمار میں انسانی حقوق کے نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی مہاجر قرار دیئے جانے کو ایک بڑا سیاسی فریب قرار دیا ہے -
کیاؤ وین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسانی حقوق نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کیاؤ وین نے بدھ کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے اصلی وطن پر بدھسٹوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور انھیں غیرقانونی مہاجر کہنا ایک بڑا سیاسی فریب ہے- کیاؤ وین نے مزید کہا کہ میانمار کی وزیرخارجہ آنگ سان سوچی ، اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور انھیں سیاسی لحاظ سے میانمار کے معاشرے کے حالات میں اعتدال پیدا کرنا چاہئے- اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ ، جمعرات کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں ایک اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیں گے- اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بھی شرکت کریں گے-

حکومت میانمار اس ملک کے روہنگیا مسلمانوں کو کسی طرح کے شہری حقوق حتی شہریت دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہے - میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی آبادی تیرہ لاکھ سے زیادہ ہے - 

اقوام متحدہ نے جون دوہزار سولہ کے اواخر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے متعدد حقوق کی پامالی ، انسانیت کے خلاف جرم ہو سکتی ہے -

صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند بودھسٹوں کے مظالم اور وحشتناک تشدد میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے اور عالمی سطح پر احتجاج کے باوجود میانمار کی حکومت ،  پرتشدد اقدامات کو روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬