18 January 2017 - 15:56
News ID: 425764
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے،دنیا بھر میں فرقہ وارانہ کوششوں کا مقابلہ کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انٹونیو گوترش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں "مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تعصب آمیز رویے سے مقابلے" کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف متعصبابہ اقدامات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدمات میں روز بروز اضافے کی وجہ سے انسانی عزت و قار کو مسلسل دھچکا لگ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تمام لوگ بلا تفریق مذہب و ملت، عظیم انسانی معاشرے کے رکن ہیں اور ہر قوم اورفرقے کے ثقافتی تشخص اور اقدار کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بڑے پیمانے پر تارکین وطن کی یورپ کی جانب روانگی کے بعد سے پورے برا‏عظم میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات میں زبردست اصافہ ہوگیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬