‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2017 - 16:21
News ID: 425769
فونت
ڈاکٹرحسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے شام میں جنگ بندی اور حلب کی آزادی کو قیام امن کے لئے دو اہم قدم قرار دیا ہے-
ڈاکٹرحسن روحانی اور عماد محمد دیب خمیس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بدھ کو تہران میں، شام کے وزیر اعظم "عماد محمد دیب خمیس"  سے ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ملت شام کی حالیہ کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلب کی آزادی سے ثابت ہوگیا کہ شام کے عوام دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کا بخوبی دفاع کررہے ہیں اور دہشت گرد گروہ اور ان کے حامی ہرگز اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ شام کے تمام دوستوں کا مقصد اس ملک میں امن و استحکام کی بحالی ہے-

صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ قزاقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس شامی عوام کے درمیان حقیقی مذاکرات اور شامی عوام کے لئے ایک مطلوبہ نقطے تک پہنچنے کا آغاز ہوگا-

ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے تہران اور دمشق کے تعلقات کو گہرا اور موثر قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے اور اسے مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے موجودہ مواقع اور توانائیوں سے استفادے کی ضرورت پر بھی تاکید کی -

اس ملاقات میں شام کے وزیر اعظم نے بھی حلب کی کامیابی کو قوم کی استقامت و پائیداری اور شامی فوج کی قربانیوں نیز ایران کی جانب سے شام کی بے دریغ حمایتوں کانتیجہ قرار دیا اور کہا کہ شامی قوم اور حکومت ، دہشت گردوں کے مقابلے میں استقامت و پائیداری اور ملک میں امن و ثبات بحال کرنے کے لئے پرعزم ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬