‫‫کیٹیگری‬ :
19 January 2017 - 22:38
News ID: 425795
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر نے بیان کیا : انسان ترقی کے راہ میں ہمیشہ دو راہے اور چند راہے پر ہے ، اگر غور کیا جائے تو ہر وقت کئی آپشن ہمارے سامنے موجود ہیں ، جو لوگ صحیح راہ چنتے ہیں خداوند عالم ان کی مدد کرتا ہے اور یہ مدد غیبی امداد میں سے ہے ۔
آیت ‌الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں قرآن کریم کے قصہ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور بیان کیا : فرعون خوف کی وجہ سے بچے لڑکوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن خداوند عالم نے ارادہ کیا کہ حضرت موسی ع زندہ باقی رہیں اور وہ فرعون کی حکومت کو نابود کر دیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : کبھی انسان جس سلسلہ میں ایمان رکھتا ہے کوشش کرتا ہے کہ اس کے مطابق عمل کرے لیکن جب کسی چیز کو عینی صورت میں مشاہدہ کرتا ہے  اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے ، مثال کے طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے باوجود کے وہ ایمان رکھتے تھے کہ خداوند عالم میں مردہ کو زندہ کرنے کی قدرت ہے پھر بھی خداوند عالم سے قلبی اطمیان کے لئے مردوں کو زندہ کرنے کی درخواست کی ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ الہی معجزہ کو دیکھنا عقلی برہان و استدلال سے زیادہ با اثر ہے، بیان کیا :قرآن کریم تاکید کرتا ہے کہ انسان کو چاہیئے کہ اپنے گذشتگان کے واقعات اور ان کے حشر و نشر سے درس حاصل کرے ، روایات میں بھی بیان ہوا ہے کہ وہ چیزیں جو بنی اسرائیل کے ساتھ پیش آیا ہے اسلامی قوم کے ساتھ بھی پیش آنے والا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان ترقی کے راہ میں ہمیشہ دو راہے اور چند راہے پر ہے ، اگر غور کیا جائے تو ہر وقت کئی آپشن ہمارے سامنے موجود ہیں ، جو لوگ صحیح راہ چنتے ہیں خداوند عالم ان کی مدد کرتا ہے اور یہ مدد غیبی امداد میں سے ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ جہاں انسان کی پہوچ ظاہری اسباب سے دور ہو جاتی ہیں تب بھی خداوند عالم اس کو تنہا نہیں چھوڑتا ہے، بیان کیا : یہاں تک کہ کوئی انسان کسی شخص کی مدد نہیں کرے تو خداوند عالم فرشتہ کو اس کے مدد کے لئے بھیجتا ہے ، اس بنا پر غیبی مسائل اور غیبی مدد پر ایمان رکھنا چاہیئے ۔

آیت الله مصباح یزدی با بیان این که جایی که دست انسان از اسباب ظاهری کوتاه می شود باز هم خدا آن را رها نمی کند، ابراز داشت: حتی اگر هیچ انسانی به فردی کمک نکند خداوند فرشته می فرستد، از این رو باید به مسائل و امدادهای غیبی ایمان داشت۔

انہوں نے بیان کیا : جناب سید حسن نصر اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ بدر کے واقعات کو اسرائیل کے ساتھ ۳۳ روز کے جنگ میں مشاہدہ کیا کہ خداوند عالم نے لبنان کے مسلمانوں کی مدد کے لئے فرستوں کو بھیجا اور اسرائیلوں کو شکست دی ، یہ ظاہری اسباب کی وجہ سے نہیں تھی ان کے پاس کچھ نہیں تھا ۔

وی عنوان کرد: جناب سید حسن نصرالله می فرمودند که ما داستان شب بدر را در جنگ 33 روزه خودمان مشاهده کردیم که خدا فرشتگانی برای کمک مسلمانان لبنان فرستاد و اسرائیلی ها را شکست داد، این به اسباب ظاهری نبود که هیچ چیز نداشتند۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر نے بیان کیا : جنگ بدر کا خدا وہی خدا ہے جو ایران کے آٹھ سالہ جنگ اور لبنان کے ۳۳ روزہ جنگ کا خدا ہے ، آٹھ سالہ جنگ کا خدا حوزہ و یونیورسیٹی کا خدا اور بازار و اقتصاد کا بھی وہی خدا ہے اس بنا پر کسی بھی طرح کی مشکلات میں نا امید نہیں ہونا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬