رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہونے والی پلاسکو عمارت کی جگہ حاضر ہو کر امدادی کارروائیوں اور ملبہ اٹھانے کے کام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمارت کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے 4 فائرفائٹرز کے زندہ ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
صدر حسن روحانی نے نامہ نگاروں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فائرفائٹرز کی فداکاری کے سامنے سرتعظیم جھکاتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کو فدا کرکے سیکڑوں افراد کی جانیں بچا لیں ہم فائر فائٹرز اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
صدر حسن روحانی نے اس موقع پر امدادی کارروائیوں اور ملبہ اٹھانے کے کام کا قریب سے مشاہدہ کیا اور امدادی اداروں اور کارکنوں کے درمیان باہمی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارکنوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے پلاسکو عمارت کا حادثہ ہمارے لئے ایک انتباہ سبق آموز درس ہے ۔
صدر حسن روحانی نے اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے فائر فائٹرز کی فداکاری اور جاں نثاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگيڈ کے اہلکاروں نے فاداکاری کے بہترین نمونے پیش کئے اور انھوں نے سیکڑوں افراد کو بچا کر اپنی جان جاں آقریں کے سپرد کردی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل تہران کے مرکزی علاقے میں واقع 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی۔
ایران کے ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں کم از کم 20 فائر فائٹرز ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ فائرفائٹرز سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ایک فائر فائٹرز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگيا۔
اطلاعات کے مطابق پلاسکو عمارت تہران میں استنبول چوراہے کے مشرقی سمت میں واقع ہے اس عمارت کو ایران کی پہلی ماڈرن اور بلند ترین عمارت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو 54 سال قبل تعمیر کی گئی تھی ۔
پلاسکو عمارت کے حاثے کے بعد صدر حسن روحانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے الگ الگ پیغامات صادر کئے ہیں جن میں فائر فائٹرز کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا ۔ صدر حسن روحانی نے آج بروز سنیچر عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰