پلاسکو سانحہ

ٹیگس - پلاسکو سانحہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہد اء فاؤنڈیشن کے سربراہ نے منہدم شدہ پلاسکو عمارت کے دورے کے دوران کہا ہے کہ تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے کے فداکار فائر فائٹرز شہداء کے اہلخانہ اگر راضی ہوگئے تو پلاسکو حادثے کے فداکار شہداء کو منی کے شہدا کے مقبرے کے قریب دفن کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 425863    تاریخ اشاعت : 2017/01/23

شام، ترکی ، پاکستان اور بعض دیگر ممالک کے صدور اور وزراء اعظم نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425830    تاریخ اشاعت : 2017/01/21

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہونے والی پلاسکو عمارت کی جگہ حاضر ہو کر امدادی کارروائیوں اور ملبہ اٹھانے کے کام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمارت کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ۴ فائرفائٹرز کے زندہ ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425829    تاریخ اشاعت : 2017/01/21

تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے یاد میں حکومت کی طرف سے ہفتے کو پورے ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
خبر کا کوڈ: 425819    تاریخ اشاعت : 2017/01/21