رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بینک کے بعض سربراہوں سے ملاقات میں ملک کے بینگ کو اسلامی احکامات کے مطابق اصلاح کرنے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے ملک کے بانکی سیسٹم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سود جو کہ بانک کے سیسٹم میں سے ہے اسے اسلامی تعلیمات کے خلاف جانا ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں سود خوری اور تاخیر پر جرمانہ رواج پیدا کر چکا ہے جو کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے ۔
حوزہ علمہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے معاشرے کے اقتصادی امور کی اصلاح بینکی نظام میں اصلاح پر منحصر جانا ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : ہمارا نظام اسلامی نظام ہے اور دنیا میں پائی جانے والی بہترین نظام میں شمار ہوتا ہے اس لئے ان کی تمام مسائل دینی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۵/