‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2017 - 19:29
News ID: 425849
فونت
حرم مطہر رضوی میں جاپان کا باشندہ اینو کوچی نے دین اسلام سے مشرف ہوا اور اپنا نام رضا رکھا ۔
روضہ امام رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں فارسی ادب میں ڈاکٹریٹ کرنے والا جاپانی اسٹوڈینٹ حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوا اور اپنے لئے اس آسمانی دین کا انتخاب کیا۔

اس نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا: میں ہندوستان کی تاریخ کا اسٹوڈینٹ تھا اور اس سبجیکٹ کے لئے ضروری تھا کہ میں فارسی ادب سے آشنائی حاصل کروں ۔

اینو کوچی نے مزید کہا: اسی وجہ سے میں ایران آیا اس طرح دین اسلام سے آشنائی حاصل ہوئی اور اسلامی ثقافت کو یاد کیا۔

اس نے کہا: مجھے اب بہت اچھا محسوس ہورہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ ایک نئی دنیا میں آگیا ہوں۔ میں آج کے دن کو اپنے دوبارہ پیداہونے والا دن محسوس کررہاہوں اور اپنی زندگی میں ان لمحات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔

نیوتارا اینوکوچی نے کہا:میں نے دین اسلام کے بارے میں اپنے کالج کے دوران بہت کچھ پڑھا تھا لیکن اس وقت اس دین کی ثقافت کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا اور دین کا عملی میدان میں مشاہدہ نہیں کیا تھا، لہذا اس وقت اس کوا اچھی طرح درک نہیں کرپایا ۔

اس نے مزید کہا: میں نے ایران آنے کےبعد اس عظیم دین کے پیروکاروں کو اچھی طرح دیکھا اس طرح اس دین کے معارف  سےآشنا ہوا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے اختتام میں اس نئے مسلمان کو آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی سند اور رضوی تبرکات سے نواز گیا اس نے اپنا نیا نام رضا انتخاب کیا ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬