آیت الله بشیر نجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے اھل میڈیا سے ملاقات میں کہا کہ خبر گولی سے زیادہ طاقتور ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے عراق میں جنگی علاقہ کی کوریج کرنے والے اھل میڈیا سے ملاقات میں خبر کو گولی سے زیادہ طاقتور بتایا ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں میدان جنگ میں میڈیا کی اھمیت اور منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن اسی میڈیا کے ذریعہ عراق کے مختلف علاقات پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگیا ۔
انہوں نے مزید کہا : ہماری میڈیا درست اور حقیقی اخبار کو نشر کر کے مجاھدین کی پیروزی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: تقریروں اور خبروں کی طاقت، گولی سے کہیں زیادہ ہے لھذا جنگی علاقہ کی کوریج کرنے والے میڈیا کے سلسلے میں مخصوص قوانین بنائے جائیں ۔
انہوں نے آخر میں شھید گھرانوں اور مجروحوں کی امداد کی تاکید کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے