
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے اپنے ایک بیانیہ میں تاکید کی ہے کہ امریکا کی نئی حکومت کی طرف سے اس ملک کے سفارت خانہ کو قدس منتقل کرنے کی کسی بھی طرح کے ارادے کو اسلام کے ساتھ کھلا ہوا جنگ کا اعلان جانا ہے ۔
انہوں نے قدس کی آزادی کے لئے خصوصی لشکر تیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اتحادیہ عرب کو چاہیئے کہ وہ استعفی دے یا اس کھلے و واضح جارحیت کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھائے ۔
صدر تحریک عراق کے سربراہ نے اسی طرح اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ اس جارحیت کے خلاف نہ بطور دیکھاوا بلکہ جدی طور پر عمل کریں ۔
انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ اپنے ملک سے صیہونی اور امریکی حکومت کے سفارت خانہ کو بند کریں اور ان کی طرف سے کی جانے والے دباو سے پیچھے نہ ہٹیں ۔
حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے بیان کیا : ہم لوگ جب تک کہ وہ پر امن رابطہ رکھتے ہیں صلح کے خواہاں ہیں ورنہ تمام در ان کے لئے بند کر دے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۳/