‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2017 - 12:55
News ID: 425912
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے جارجیا کے علمائے کرام سے ملاقات میں؛
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کینہ اور اختلافات وہ آگ ہے جو اسلامی ممالک کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دے گی اسلامی ممالک کے علمائے کرام کو اتحاد و ھمدلی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی معاشرے میں وھابیت کے نفوذ کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کیا ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے جارجیا کے علمائے کرام سے ملاقات میں اس ملاقات پر خوشحالی کا اظھار کیا اور جارجیا کے مسلمان مفتی سے خطاب میں کہا: جارجیا میں شیعہ و سنی اتحاد کے حوالے سے آپ کی نقل کردہ باتوں کو سن کر خوشی ہوئی کہ اس ملک میں تمام مذاھب کے ماننے والے یعنی شیعہ و سنی حتی عیسائی بھی آپس میں متحد اور میل محبت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں ۔   

انہوں نے مزید کہا: میں اس جگہ کچھ نکات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں ، سب سے پہلے یہ کہ وھابیت اور اس جیسے شدت پسند گروہوں کو اپنے درمیان نہ گھسنے دیں کیوں کہ وھابیت اور تکفیری افکاری کے حامل افراد دینی و ثقافی مسائل کو خراب کر دیتے ہیں ۔

آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ ان شاء الله آپ کا اتحاد دنیا کے دیگر مسلمانوں کے لئے سرمشق رہے قرار پائے گا کہا: قران کریم اختلافات کو بجلی کے مانند سمجھتا ہے ، آپ اگر بغور دیکھیں تو محسوس کریں گے اختلافات کی آگ میں بہت سارے اسلامی ممالک راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جارجیا اتحاد و ھمدلی کے سبب اختلافات کی آگ سے دور ہے کہا: ان دنوں اسلامی دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے اگر مسلمان اپنے اختلافات سے دور رہے تو ان کا مستقبل روشن ہوگا ، نیز اس طرح کی ملاقاتیں آپسی اختلافات و شگاف ایجاد کرنے کے حوالے دشمن کی نا امیدی کا سبب ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران علاقہ کا امن ترین ملک ہے کہا: فرانس کے صحافیوں نے ہم سے ملاقات میں اس بات کا اظھار کیا کہ اپنی نگاہوں سے دیکھے ہوئے ایران اور مغربی میڈیا سے سنے گئے ایران میں زمین و آسمان فرق ہے ، ایران ایک امن ترین ملک ہے ، لہذا ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے سے ملتے رہیں تاکہ دشمن ہمارے درمیان تفرقہ ایجاد نہ کرسکے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے قران کریم ، احادیث اور مسلمانوں کے سلسلے میں بے شمار کتابیں تحریر کی گئیں جن کا اسلامی میں نشر  کیا جانا ضروری ہے کہا: ہم ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں نیز دھیان رکھیں کہ دشمن ہماری جوان نسلوں کو شکار نہ کرے  ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬