‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2017 - 13:58
News ID: 425914
فونت
سعودی نیوز پیپر نے تحریر کیا؛
سعودی عربیہ کے نیوز پیپر نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینیوں کی توھین کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ استقامت سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ۔
سعودیہ اسرائیل گٹھ جور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عربیہ کے ایک نیوز پیپر نے نشر کردہ اپنی ایک رپورٹ میں صھیونیوں کے مقابل فلسطینیوں کی استقامت پر ان کی توھین کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ استقامت سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور صھیونیوں کے سامنے سر تعظیم خم کریں ۔

سعودی نیوز پیپر «الجزیره» نے «محمد آل شیخ» کی لکھی ہوئی تحریر «فلسطینیوں کے پاس صھیونیوں سے مصالحہ کے سوا کوئی راستہ نہیں » میں تحریر کیا کہ « امریکی کانگریس میں ۱۰ میں سے 7 افراد یھودی ہیں ، دوسرے یہ کہ یھودی تنظیم «آئی پیک» امریکا میں سب سے زیادہ اثر انداز ہے ، اور یہ اس بات کا سبب ہے کہ امریکن کانگریس سب سے زیادہ اسرائیل کا خیال رکھے گی اور اس کی امداد کرے گی » ۔

اس سعودی پیپر نے استقامت کے معتقد فلسطینیوں کو مسلمان نما بتایا اور لکھا: یہ ایک حقیقت ہے کہ بہت سارے عرب خصوصا غزہ پٹی کے مسلمان نما فلسطینی ، استقامت کے نتائج سے ناواقف ہیں کیوں کہ اسرائیل کو دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

محمد آل شیخ نے اپنی تحریر میں اسرائیل کے مقابل فلسطینیوں کی مسلح جنگ کو ایک طرح کی خودکشی بتایا اور کہا: دنیا کی بڑی طاقتوں کے مقابل مذاکرات کے بجائے استقامت کا مسلحانہ اقدام ایک طرح کا حماقت ہے اور خود کشی شمار کیا جاتا ہے ۔

الجزیره نیوز پیپر نے مزید لکھا کہ فلسطینی اس نکتہ کی جانب متوجہ رہیں کہ آج کی عرب دنیا ماضی کی عرب دنیا نہیں رہی ہے ، فلسطین کا مسئلہ اب ماضی کی طرح عربوں کی نگاہ میں اہمیت کا حامل نہیں رہا ، کیوں کہ عصر حاضر میں اس سے بھی زیادہ کچھ اہم مسائل موجود ہیں کیوں کہ داخلی اور آپسی جنگوں نے عرب دنیا کو ویران کردیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬