‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 21:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425947
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ الکفیل آٹو ورکشاپ اور اس سے ملحقہ منصوبوں کا تعمیری کام ۸۰ فیصد تک مکمل ہو گیا ہے ۔
الکفیل آٹو ورکشاپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ الکفیل آٹو ورکشاپ اور اس سے ملحقہ منصوبوں کا تعمیری کام 80 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اور باقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

واضح رہے یہ منصوبہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے جن میں سے پہلے حصہ ( Aبلاک)کا تعمیراتی کام 75 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اس پہلے حصہ میں اداری دفاتر، پارکنگ، کنٹرول روم ،پٹرول پمپ اور پٹرول کا سٹور شامل ہے۔

دوسرا حصہ( Bبلاک) 90 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے یہ حصہ چھوٹی گاڑیوں کی مرمت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تیسرا حصہ (Cبلاک)کا تعمیری کام 85 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے یہ حصہ بڑی گاڑیوں کی مرمت کے لیے مختص ہے۔

چوتھا حصہ(Dبلاک) کا تعمیری کام 75 فیصد مکمل ہو گیا ہے اور یہ حصہ بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے سٹور کے طور پر استعمال ہو گا۔

پانچواں حصہ(Eبلاک)کا تعمیری کام 70 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اور یہ حصہ دو منزلہ پارکنگ پر مشتمل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬