‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 21:46
News ID: 425955
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کی خواتین کے امور کی ڈائریکٹر جنرل زہرا پیشگاہی فرد نے کہا ہے کہ ایران اور روس، انسانی حقوق کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کے خلاف ہیں۔
 زھرا پیشگاہی فرد

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کی خواتین کے امور کی ڈائریکٹر جنرل زہرا پیشگاہی فرد نے جمعے کے روز اپنے تین روزہ دورہ ماسکو کے اختتام پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ انسانی حقوق کے شعبے میں ایران اور روس کا تعاون آگے بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے مسئلے میں ایران اور روس کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور وہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قوانین کے دائرے میں معاملات کا تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں۔

زہرا پیشگاہی فرد نے کہا کہ دیگر ملکوں کے خلاف انسانی حقوق کی قراردادوں کی مخالفت، ایران اور روس کی خارجہ پالیسی کے اصول کا حصہ ہے۔

انھوں نے انسانی حقوق کے شعبے میں ابہامات کے خاتمے کے لئے ایران اور یورپی یونین کے دو طرفہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے ہی یہ بات صاف ہو جائے گی کہ مخالفت کے جو طریقے اختیار کئے گئے ہیں وہ صحیح نہیں ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬